پی ڈبلیو اے کا سول اسپتال میں تھیلیسیمیا ڈے کا انعقاد

پی ڈبلیو اے کا سول اسپتال میں تھیلیسیمیا ڈے کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ڈبلیو اے کی جانب سے سول ہسپتال میں تھیلیسیمیا ڈے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پی ڈبلیو اے کے والنٹیئرز جوکہ ایم بی بی ایس کے طلبہ پر مشتمل ہیں ۔ ان طلبہ نے اپنی خدمات دیتے ہوئے تھلیسیما کے متاثرہ بچوں اور بڑوں کو آگاہی فراہم کی ۔ اس موقع پر پی ڈبلیو اے کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ریسوریس جنرل اینڈ پلاننگ رشیدہ کرن عادل نے کہا کہ پی ڈبلیو اے سول ہسپتال میں خدمات تین ڈیپارٹمنٹ میں دے رہی ہے۔ جس میں بلڈ بینک کے تحت بلڈ مریضوں کو فراہم کرنا ٗ تھلیسیمیا ڈے کیئر سینٹر کے تحت مریضوں کو ادویات کی فراہمی مریضوں کے تمام ٹیسٹ فری فراہم کرنے کا عمل کیا جاتا ہے تیسرے نمبر پر ڈرگ بینک کی جانب سے ادویات فراہم کرنا ۔ یہ تینوں شعبوں میں پی ڈبلیو اے اپنی خدمات سول ہسپتال میں مریضوں کو دے رہی ہے۔ اس پروگرام میں جناح کا پاکستان فاؤنڈیشن کے اویس ربانی بھی خصوصی مہمان تھے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...