کلرسیداں،زہریلی اشیاء کھانے سے ایک ہی خاندانکے 9افراد کی حالت خراب،ایک شخص جاں بحق

کلرسیداں،زہریلی اشیاء کھانے سے ایک ہی خاندانکے 9افراد کی حالت خراب،ایک شخص ...

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر) کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں زہریلی اشیاء کھانے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ متوفی کا بیٹا اور بیٹی،دو بہویں،دو پوتے اور دو نواسیاں کی حالت تشویش ناک ہو گئی جنہیں کلر سیداں کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج رکھنے کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا جہاں اب ان کی حالت تسلی بخش بیان کی جاتی ہے۔ادھر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں اس وقت ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹر عماد محسن نے رابطہ پر بتایا کہ جب متوفی نصیر کو ہسپتال میں جب لایا گیا تو ان کو الٹیاں جاری تھیں اور ساتھ پیچش ہونے کی وجہ سے بلڈ پریشربھی کافی لو اور پیٹ میں پانی بھی ختم ہو چکا تھا۔میڈیکل آفیسر کے مطابق گھر والوں نے انہیں بتایا تھا کہ رات کو کھانا کھانے کے بعد تمام گھر والوں کی یہ حالت ہو گئی تھی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر