العزیزیہ ریفرنس کی سماعت آج ہو گی، نوازشریف پیشی کیلئے احتساب عدالت پہنچ گئے

العزیزیہ ریفرنس کی سماعت آج ہو گی، نوازشریف پیشی کیلئے احتساب عدالت پہنچ گئے
العزیزیہ ریفرنس کی سماعت آج ہو گی، نوازشریف پیشی کیلئے احتساب عدالت پہنچ گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت میں نوازشریف کےخلاف العزیزیہ سٹیل ملزریفرنس کی سماعت آج ہوگی۔سابق وزیراعظم نوازشریف اور استغاثہ کے گواہ واجد ضیا احتساب عدالت پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نوازشریف کےخلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکریں گے۔مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ پیشی کیلئے احتساب عدالت پہنچ گئے ، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد احتساب عدالت کے باہر جمع ہے ،جبکہ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیابھی احتساب پہنچ گئے ہیں آج بھی ان کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف کے اکاؤنٹ کی ٹرانزکشنزکا اصل ریکارڈ اور جاری چیکس کی تفصیلات نجی بینک منیجرنورین شہزادی نے عدالت میں پیش کیں تھی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد