معروف بھارتی اداکار اندر کمار کی موت سے پہلے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، دل کا دورہ پڑا یا خودکشی کی تھی؟ ویڈیو سامنے آتے ہی ہنگامہ برپا ہوگیا

معروف بھارتی اداکار اندر کمار کی موت سے پہلے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، دل کا دورہ ...
معروف بھارتی اداکار اندر کمار کی موت سے پہلے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، دل کا دورہ پڑا یا خودکشی کی تھی؟ ویڈیو سامنے آتے ہی ہنگامہ برپا ہوگیا

  

 ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ ایکشن ہیرو اندر کمار کی مرنے سے پہلے خودکشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار اندر کمار کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ویڈیو نے اُن کی موت پر کئی سوال کھڑے کر دیئے کیوں کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اندر ہاتھ میں شراب کی بوتل اُٹھائے اپنی ناکامی کا شکوہ کرتے ہوئے رو رہے ہیں اور ویڈیو میں یہ بھی کہ رہے ہیں اداکار بننے آیا تھا لیکن کامیابی کے بعد میری عیاشیوں نے مجھے کہیں کا نہیں چھوڑا۔

اداکار اندر کمار نے اپنی ویڈیو میں مداحوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر مجھ دیکھ کر کچھ سیکھ سکتے ہو تو سیکھ لو ورنہ کل آپ بھی ہاتھ میں موبائل لئے اور شراب نوشی کرتے ہوئے خودکشی سے قبل ویڈیو بنا رہے ہوگے۔اندر کمار کی خودکشی کی ویڈیو پر اُن کی اہلیہ پل لوی کمار نے پریس کانفرنس میں وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اندر کمار کی موت دل کو دورہ پڑنے کے سبب ہوئی تھی جب کہ سوشل میڈیا پر گردش کردہ ویڈیو اُن کی ریلیز نہ ہونے والی فلم ’پھٹی پڑی ہے یار ‘کا ایک سین ہے۔ویڈیو دیکھئے 

مزید : تفریح