قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ افسوسناک اور تکلیف دہ ، جب میں نے سلامتی کمیٹی میں یہی بات کی تو ڈان لیکس بنا دیا گیا: نوازشریف

قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ افسوسناک اور تکلیف دہ ، جب میں نے سلامتی کمیٹی ...
قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ افسوسناک اور تکلیف دہ ، جب میں نے سلامتی کمیٹی میں یہی بات کی تو ڈان لیکس بنا دیا گیا: نوازشریف

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ وہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ کو مسترد کرتے ہیں،بہت کچھ جانتا ہوں ،اب وقت آگیا ہے کہ قومی کمیشن بنایا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے گا, اس وقت بھی سلامتی کمیٹی میں یہی باتیں کی تھیں کہ گھرکوٹھیک کریں،اس وقت بیان کوڈان لیکس بنادیاگیاتھا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے  کہا کہ    قومی کمیشن قومی ضرورت ہے ،کمیشن بنناچاہئے تاکہ دودھ کادودھ ،پانی کاپانی ہوجائے، انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کااعلامیہ افسوسناک اورتکلیف دہ ہے،ہمارا کتنا پیارا ملک تھا،آج دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے ،وقت آگیا ہے معلوم کرنا ہو گا ملک کو یہاں تک کس نے پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ ہوجانا چاہئے کہ کون محب وطن ہے اورکون غدارہے۔ان کا کہناتھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ حقائق اور حالات پر مبنی نہیں ،دنیا میں ہم تنہا ہو گئے ہیں ،دنیاکاکونساملک ہمارے ساتھ ہے؟،ان کا کہناتھا کہ پتہ چلنا چاہئے ملک کو اس نہج پر کس نے پہنچایا،پتہ چلنا چاہئے کہ ملک میں دہشتگردی کی بنیادکس نے رکھی تھی؟اور اس کے ذمہ دار کون ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...