لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کےخلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا

لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کےخلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست قابل سماعت ...
لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کےخلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے نواز شریف کےخلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کےخلاف مقدمہ درج کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت میں درخواست عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور نے دائر کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نوازشریف کابیان غداری کے زمر ے میں آتا ہے۔عدالت نے خرم نواز گنڈا پور سے استفسارکیا کہ آپ نے کسی متعلقہ فورم سے رجوع کیا، کس طرح یہ بیان غداری کے زمرے میں آتاہے؟،درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ وزارت داخلہ کو درخواست دی،مگر کارروائی نہیں ہو۔عدالت نے نواز شریف کےخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق کیس فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور