نگراں وزیر اعظم کے نام کا اعلان آئندہ 48گھنٹوں میں متوقع

نگراں وزیر اعظم کے نام کا اعلان آئندہ 48گھنٹوں میں متوقع
نگراں وزیر اعظم کے نام کا اعلان آئندہ 48گھنٹوں میں متوقع

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آئن لائن)آئندہ 48گھنٹوں میں نگراں وزیر اعظم کے نا م کا اعلان ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم کے لیے حتمی نام پروزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا اتفاق کچھ روز پہلے ہو گیا تھا لیکن نام افشان نہیں کیا گیا تھا۔نگراں وزیر اعظم کے نام کا اعلان آئندہ 48گھنٹوں میں متوقع ہے۔

واضح رہے کہ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نام میرے دل میں محفوظ ہے، میڈیا جتنا بھی کہے وقت سے پہلے نہیں بتاﺅں گا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہاتھا کہ نگران وزیر اعظم کیلیے 6ناموں پر غور کیا جن میں سے ایک پر اتفاق کر لیا گیا تاہم حتمی نام کا اعلان 15 مئی کو کیا جائے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد