سٹیٹ بینک نے زکوة کا نصاب جاری کردیا ،اس سال کتنی رقم پر کتنی کٹوتی ہوگی اور شرح کیا مقرر کی گئی؟ بڑی خبرآگئی

سٹیٹ بینک نے زکوة کا نصاب جاری کردیا ،اس سال کتنی رقم پر کتنی کٹوتی ہوگی اور ...
سٹیٹ بینک نے زکوة کا نصاب جاری کردیا ،اس سال کتنی رقم پر کتنی کٹوتی ہوگی اور شرح کیا مقرر کی گئی؟ بڑی خبرآگئی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزارت مذہبی امور اور سٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال کے لیے زکوٰة کا نصاب جاری کردیا۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے رواں سال زکوة کا نصاب جاری کردیا ہے جس کے تحت زکوٰة کٹوتی کے لیے نصاب 39 ہزار198 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

سٹیٹ بینک کے مطابق یکم رمضان کو تمام بینکس سیونگ اکائونٹ سے زکوٰة کٹوتی کریں گے، رواں سال سیونگ اکائونٹس سے 39198 روپے یا اس سے زائد رقم پر 2.5 فیصد کی شرح سے زکوٰة کاٹی جائے گی۔مرکزی بینک کے مطابق زکوٰة صرف سیونگ اکائونٹس سے ہی منہا کی جائے گی، کرنٹ اکائونٹ اور غیر ملکی کرنسی اکائونٹس سے زکوٰة کی رقم مہنا نہیں ہوگی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد