” نوازشریف کیخلاف کراچی میں بغاوت کا مقدمہ درج کرادیا اور اب ہم ۔۔۔ “ تحریک انصاف نے ایسا اعلان کردیا کہ پوری شریف فیملی حیران پریشان رہ جائے گی

” نوازشریف کیخلاف کراچی میں بغاوت کا مقدمہ درج کرادیا اور اب ہم ۔۔۔ “ تحریک ...
” نوازشریف کیخلاف کراچی میں بغاوت کا مقدمہ درج کرادیا اور اب ہم ۔۔۔ “ تحریک انصاف نے ایسا اعلان کردیا کہ پوری شریف فیملی حیران پریشان رہ جائے گی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کے خلاف سندھ بھر کے تھانوں میں مقدمات درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم عادل شیخ کی جانب سے نواز شریف کے خلاف کراچی کے شاہ فیصل تھانے میں مقدمہ درج کرایا گیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مقدمہ درج کرانے کے بعد اپنے بیان میں علیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔نواز شریف اور ان کا خاندان بغاوت اور غداری کا مرتکب ہوا ہے کیونکہ دو روز قبل ایک اخبار کو دیا گیا ان کا انٹرویو غداری کے زمرے میں آتا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ ایک دہشت گرد جماعت ہے، ان لوگوں نے عدلیہ پر حملہ کیا، فوج پر حملہ کیا اور اب ملک پر حملہ کر دیا ہے۔علیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ن لیگ پر پابندی لگنی چاہیے کیونکہ مودی کی یاری میں نواز شریف ملک سے غداری پر اتر آئے ہیں، نواز شریف غدار وطن ہیں انہیں سر عام پھانسی دینی چاہیے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...