” میرا والد دراصل اس لڑکی کے گھر چلا گیا جسے۔۔۔“ فیصل آباد میں ڈیڑھ ماہ قبل شہری کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل گرفتار، انتہائی حیران کن وجہ بھی سامنے آگئی

” میرا والد دراصل اس لڑکی کے گھر چلا گیا جسے۔۔۔“ فیصل آباد میں ڈیڑھ ماہ قبل ...
” میرا والد دراصل اس لڑکی کے گھر چلا گیا جسے۔۔۔“ فیصل آباد میں ڈیڑھ ماہ قبل شہری کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل گرفتار، انتہائی حیران کن وجہ بھی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں ڈیڑھ ماہ قبل قتل ہونے والے شخص کا بیٹا ہی اس کا قاتل نکلا، جس نے اقرار جرم بھی کرلیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پولیس کے مطابق جڑانوالہ کے رہائشی اکرم کو 24 مارچ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا، جو 5 روز بعد اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ پولیس نے اس واقعے کی تفتیش کا آغاز کیا، جس کے دوران انکشاف ہوا کہ مقتول کے بیٹے تنویر نے اپنی دوست کو ادھار دیئے گئے 10 ہزار روپے کی واپسی کا تقاضا کرنے پر اپنے باپ کو قتل کیا۔

ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنی دوست کو 10 ہزار روپے دیے تھے جس کا علم ہونے پر اس کے والد نے لڑکی کے گھر جاکر رقم کی واپسی کا تقاضا کردیا۔ملزم کے مطابق اسی بنا پر اس نے فائرنگ کرکے باپ کو زخمی کردیا تھا جو بعد میں دم توڑ گیا۔