سندھ ہائیکورٹ نے سندھ ترمیمی یونیورسٹیزبل 2018 کیخلاف درخواست غیرموثرقرار دے دی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے سندھ ترمیمی یونیورسٹیزبل 2018 کیخلاف درخواست غیرموثرقرار دے دی۔عدالت نے درخواست گزار کو نئی درخواست دائر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ترمیمی یونیورسٹیزبل 2018 کیخلاف دائر درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ بل غیرقانونی ہے،کالعدم قراردیاجائے۔ سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر نے استدعا مستردکرتے ہوئے ریماکس دئیے کہ درخواست غیرموثرہوچکی ہے ، عدالت نے درخواست گزار کو نئی درخواست دائرکرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔