بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 2 ’ملازمین‘ گرفتار یہ عورتوں سے تصدیق کے بہانے انگوٹھے لگوا کر کیا کرتے تھے اور قبضے سے کیا کچھ برآمد ہوا؟ حیران کن خبرآگئی

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 2 ’ملازمین‘ گرفتار یہ عورتوں سے تصدیق کے بہانے ...
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 2 ’ملازمین‘ گرفتار یہ عورتوں سے تصدیق کے بہانے انگوٹھے لگوا کر کیا کرتے تھے اور قبضے سے کیا کچھ برآمد ہوا؟ حیران کن خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ویب ڈیسک) فیصل آباد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور بینک کے ملازم بن کر غریب خواتین کے ساتھ فراڈ کرنے والے 2 ملزمان ایف آئی اے نے گرفتار کر لیے، ملزمان نے فراڈ کے ذریعے خواتین کے بینک اکاو¿نٹس میں سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز نکلوائے۔

فیصل آباد میں ایف آئی اے کی کاروائی، خود کو بینک اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ملازم ظاہر کر کے غریب خواتین کے ساتھ فراڈ کرنے والے 2 ملزمان منور اور یاسین کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان بائیومیٹرک ڈیوائس کے ذریعے تصدیق کا بہانا بنا کر معصوم خواتین کو جھانسہ دے کر ان کے اکاونٹس میں سے رقم نکلواتے تھے۔ایف آئی اے حکام نے کارروائی خفیہ اطلاع پر کی، دونوں گرفتار ملزمان سے موبائل فونز اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی لسٹیں برآمد ہوئی ہیں۔

ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔