اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے سٹاف روم میں بیٹری پھٹنے سے دھماکا،فرنیچر اور دیگر سامان جل کر خاکستر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے سٹاف روم میں بیٹری پھٹنے سے ...

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کےسٹاف روم میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔امدای ٹیموں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے سٹاف روم میں شارٹ سرکٹ کی وجہ یو پی ایس کی بیٹر ی پھٹنے سے شدید دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی۔آتشزدگی سے سٹاف روز میں موجود فرنیچر ارو دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔تاہم ا مدای ٹیموں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی آج مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...