ترکی پوری اسلامی دنیا پر بازی لے گیا ،بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کے افتتاح کے بعد اسرائیل اور امریکہ کے خلاف سب سے دبنگ قدم اٹھا لیا

ترکی پوری اسلامی دنیا پر بازی لے گیا ،بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کے ...

انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کے افتتاح پرترکی نے اپنے امریکہ اور اسرائیل میں تعینات سفیروں کو احتجاجاً واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترک حکومت کے ترجمان نے بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کے افتتاح ہونے کے حوالے سے گزشتہ روز (پیر)کو اپنے امریکہ اور اسرائیل میں تعینات سفیروں کو بلانے کا اعلان کیا۔ترجمان نے امریکی سفارتخانے کے افتتاح کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ترکی اپنے سفیروں کو امریکہ اور اسرائیل میں سے احتجاجاً واپس بلا لے گا۔ترکی کی حکومت نے سفیروں کو واپس بلانے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی میں ہلاک ہونے والوں کیلیے ترکی میں تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ دوسری جانب امریکی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے موقع پر غزہ کے حالات انتہائی خراب ہوگئے، اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے 58 فلسطینیوں کو شہید کردیا جبکہ 2700 سے زائد زخمی ہیں۔نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 74 بچے، 23 خواتین اور 8 صحافی شامل ہیں، اسرائیلی فوج نے غزہ اور مغربی کنارے کی سرحد پر مزید فوجی تعینات کردئیے ہیں، عرب میڈیا کے مطابق یروشلم میں امریکی سفارتخانہ باقاعدہ طور پر آج کام شروع کردے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے بیت المقدس میں اپنے سفارتخانے کا سرکاری طور پر افتتاح کیا۔افتتاح کی تقریب میں واشنگٹن سے آنے والے ایک امریکی وفد اور اسرائیلی رہنماﺅں نے بھی شرکت کی۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...