کینیڈا منتقل ہونے کی خبروں پر میشا شفیع نے وضاحت کردی

کینیڈا منتقل ہونے کی خبروں پر میشا شفیع نے وضاحت کردی

لاہور(ویب ڈیسک )گزشتہ ماہ 19 اپریل کو گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کرنے کے بعد گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کو آن لائن تضحیک اور دھمکیوں کا سامنا تھا۔ مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر اپنے اور اہل خانہ کے خلاف نازیبا گفتگو کیے جانے کے بعد جہاں میشا شفیع نے اپنا فیس بک اور انسٹاگرام اکائونٹ ڈی ایکٹو کردیا تھا۔وہیں یہ چہ مگوئیاں بھی کی جا رہی تھیں کہ وہ پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک منتقل ہونے کا فیصلہ کر چکی ہیں۔ایسی خبروں پر میشا شفیع کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا، مگر اب گلوکارہ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے ایسی خبروں کو افواہ قرار دیا۔

میشا شفیع نے ایک ٹویٹ کیا جس میں وہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں خواتین کے ساتھ موٹر سائیکل پر خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔ساتھ ہی انہوں نے اسی ٹویٹ میں بتایا کہ بعض لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں کینیڈا منتقل ہو رہی ہوں، وہ دیکھ لیں میں لاہور کی سڑک پر خوبصورت اور بہادر خواتین کے ساتھ موجود ہوں۔ میشا شفیع نے ’ویمن آن ویلز‘ میں شرکت کی اور خواتین کے ساتھ موٹر سائیکل پر سفر کی تصاویر اپنے ٹویٹر اکاو¿نٹ پر شیئر کیں۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...