وفاقی حکومت نے سرل المیڈا کو ملتان ائر پورٹ پر پروٹوکول دینے والے سیکشن افسر کو ہٹا دیا: آئی این پی کا دعویٰ

وفاقی حکومت نے سرل المیڈا کو ملتان ائر پورٹ پر پروٹوکول دینے والے سیکشن افسر ...
وفاقی حکومت نے سرل المیڈا کو ملتان ائر پورٹ پر پروٹوکول دینے والے سیکشن افسر کو ہٹا دیا: آئی این پی کا دعویٰ

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے سرل المیڈا کو ملتان ائیر پورٹ پر پروٹوکول دینے والے سیکشن افسر کو عہدے سے ہٹا دیا، جبکہ تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی۔

مشیر ہوا بازی مہتاب عباسی کے ایس او احتشام علی نے اعلیٰ حکام کو نوٹس میں لائے بغیر ملتان ائیر پورٹ پر ہدایت نامہ جاری کیا۔مراسلے میں کہا گیاہے کہ سیکشن افسر احتشام علی نے عہدے کا غلط استعمال کیا۔

یادرہے کہ نوازشریف کا ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ انٹرویو ممکنہ طورپر ملتان ایئرپورٹ پر کیا گیا جس کی وجہ سے پورے ملک میں ہلچل مچ گئی ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بیان پر غور کیاگیا اور نوازشریف کا بیان مسترد کردیا گیا۔ بعدازاں وزیراعظم کو میڈیا ٹاک کرنا پڑی ۔یہ بھی اطلاعات تھیں کہ سرل المیڈا کو ملتان ایئرپورٹ پر خصوصی پروٹوکول دیا گیا جس کے لیے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا جس میں ہدایت کی گئی تھی کہ سرل المیڈا کو ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں ۔ 

مزید : علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...