بنگلہ دیش میں بھگدڑ کے باعث10 افراد مارے گئے

بنگلہ دیش میں بھگدڑ کے باعث10 افراد مارے گئے
بنگلہ دیش میں بھگدڑ کے باعث10 افراد مارے گئے

  

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) رمضان شروع ہونے سے قبل بنگلہ دیش میں خیرات اور امداد تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے، ضلع چٹاگانگ میں ایک گھر کے سامنے لوگ افطاروسحر کے لئے سامان لینے کے لئے جمع تھے کہ بھگدڑ مچ گئی۔ 10 افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا ذمہ داروں کی تلاش کے لئے آپریشن کر رہے ہیں۔ ابھی کسی کے گرفتار ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ راشن لینے کے لئے 10 سے 12 ہزار افراد جمع تھے۔

مزید : بین الاقوامی