کسی کوحب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے کا اختیار نہیں، قومی سلامتی کے معاملے پربھارت کا آلہ کارنہ بنیں،وزیراعظم

کسی کوحب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے کا اختیار نہیں، قومی سلامتی کے معاملے ...
 کسی کوحب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے کا اختیار نہیں، قومی سلامتی کے معاملے پربھارت کا آلہ کارنہ بنیں،وزیراعظم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف کے انٹرویوکوبھارتی میڈیا نے غلط رپورٹ کیا، نوازشریف نے نہیں کہا کہ ممبئی حملہ آوروں کوپاکستان سے بھیجا گیا۔کسی کوحب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے کا اختیار نہیں، قومی سلامتی کے معاملے پربھارت کا آلہ کارنہ بنیں۔

وزیراعظم نے اقومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے انٹرویوکوبھارتی میڈیا نے غلط رپورٹ کیا، نوازشریف نے نہیں کہا کہ ممبئی حملہ آوروں کوپاکستان سے بھیجا گیا۔انہوں نے کہا کہ کسی کوحب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے کا اختیارنہیں،پرویزمشرف نے بھی اس موضوع پر تفصیل سے بات کی۔جنرل پاشا، عمران خان،جنرل درانی،رحمان ملک نے بھی اس موضوع پرباتیں کی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جوباتیں یہاں کی جارہی ہیں اس کی کوئی حقیقت نہیں۔ممبئی حملہ آوروں کوپاکستان سے بھیجنے کابیان غلط رپورٹ ہوا ہے ۔اگرنیشنل سیکیورٹی کی بات ہوتی ہے تواس کو سیاسی مقاصد کیلیے استعمال نہ کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت کاآلہ کارنہیں بننا چا ہیے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بغیر تصدیق کے بات آگے نہیں بڑھانی چاہیے۔اگرماضی میں جانا ہے توپارلیمنٹ ایک کمیشن بنالے۔ حقائق پرمبنی بات کرنی چاہیے،کوئی شخص معاملے کوسیاسی مقاصد کیلیے استعمال کرناچاہتا ہے تواس سے ملکی مفادکونقصان ہوگا۔

مزید : اہم خبریں /قومی