دھماکے دار پریس کانفرنس کرنےوالے ساتھیوں نے خبر پڑھی تک نہیں ہوگی،وزیراعظم کے قومی اسمبلی میں ریمارکس پر اپوزیشن کا واک آوٹ

دھماکے دار پریس کانفرنس کرنےوالے ساتھیوں نے خبر پڑھی تک نہیں ہوگی،وزیراعظم ...
دھماکے دار پریس کانفرنس کرنےوالے ساتھیوں نے خبر پڑھی تک نہیں ہوگی،وزیراعظم کے قومی اسمبلی میں ریمارکس پر اپوزیشن کا واک آوٹ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے قومی اسمبلی میں ریمارکس پر اپوزیشن نے اجلاس کا واک آوٹ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ دعو ے سے کہہ سکتا ہوں کہ دھماکے دار پریس کانفرنس کرنے والے ساتھیوں نے خبر پڑھی تک نہیں ہو گی۔ شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی اپنے بیان پر قائم ہوں نواز شریف کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔میاں صاحب کا صرف ایک انٹریو ہوا تھا جس میں بھارت نے اپنے مفاد کی بات نکال کر اسے اچھالا اور ہمارا سارا میڈیا اس کے پیچھے لگ گیا۔وزیراعظم کے ریماکس پر اپوزیشن نے شدید ردعمل دیتے ہوئے قومی اسمبلی سے واک آوٹ کر دیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد