خواب میں ایسے شخص کی قبر دیکھنے کا نتیجہ کیا ہوسکتا جو لوگوں کا راستہ روک لیتا ہے ،آپ بھی جانئے 

خواب میں ایسے شخص کی قبر دیکھنے کا نتیجہ کیا ہوسکتا جو لوگوں کا راستہ روک ...
خواب میں ایسے شخص کی قبر دیکھنے کا نتیجہ کیا ہوسکتا جو لوگوں کا راستہ روک لیتا ہے ،آپ بھی جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نظام الدولہ) میں نے تقریباً 4بجے شب ایک خواب دیکھا ہے۔ دیکھتا کیا ہوں کہ میں گھر سے نکلا ہوں اور اپنے رقبے کے ساتھ والے رقبے پرگیا ہوں جو کہ ایک مرحوم شخص کا ہے۔ میں اپنے بیگھے کے ملحقہ بیگھے جو کہ ایک مرحوم ہمسائیہ کا ہے اس میں چھوٹا پیشاب کرنے کیلئے بیٹھا ہوں اور اٹھ کر پیچھے دیکھتا ہوں تو مجھے ایک ویگن نما ڈالا نظر آتا ہے اور ساتھ ہی مرحوم کی قبر ۔ چونکہ ہم انکے رقبے میں سے گزار کر راجبائے پر چڑھتے تھے لہذااسکا ہمارے ساتھ راہداری کا اختلاف رہتا تھا۔ اس کی قبر پر اسکے تین چار بیٹے کھڑے ہیں ۔اسکی قبر کچی ہے اور شرقاً غرباً بنی ہوئی ہے جس کا سرہانہ مغرب کو اورپائنتی مشرق کو اورپائنتی اوپر کی طرف اور سرہانہ نیچے کی طرف بیٹھاہوا ہے۔ پتہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اسکے بیٹے اپنے ساتھ بندہ لے کر آتے ہیں جو قبر کا کتبہ بنا رہا ہے ۔ آہستہ آہستہ رش ہونے لگتا ہے جس پر میں اور میرے چچا زاد کزن قبر پر فاتحہ پڑھ کر گھر کو چلے جاتے ہیں ۔ رستے میں ہمیں گھر کے اہل خانہ ملتے ہیں۔ وہ بھی ہمارے ساتھ مل کر اکٹھے گھر جاتے ہیں اور پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔ اٹھ کر وقت دیکھتا ہوں تو 4:15 منٹ ہو چکے ہوتے ہیں۔ میری التماس ہے کہ مجھے اسکی تعبیر بتائی جائے۔( محمد باقر ) 
تعبیر۔اس خواب میں توبہ استغفار کرنے کا اشارہ دیا گیا ہے ۔مرحوم کے وارث بھی ممکنہ طور پر اسی فساد پر قائم نظر آئیں گے جو وہ خود کرتا رہا۔کورٹ کچہری تک بھی معاملہ جاسکتا ہے ۔ اس لئے آپ لوگ اجتناب کریں ۔ممکن ہے آپ اس میں مسقتل راہداری یا اس زمین کے لئے اپنی توانائی صرف کریں ۔اگر آپ لوگ ناحق اس شخص کو تنگ کرتے تھے توآپ کو خود اسکا احساس ہوجائے گا ۔ اللہ سے دعا کریں کہ اس بیگھہ کی وجہ سے کوئی فساد کھڑا نہ ہو ۔۔(واللہ اعلم الصواب )
( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -