ن لیگ نے الیکشن کیلئے ٹکٹ فارم جاری کردیئے،درخواستیں 25مئی تک پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں جمع کرائی جاسکیں گی

ن لیگ نے الیکشن کیلئے ٹکٹ فارم جاری کردیئے،درخواستیں 25مئی تک پارٹی سیکرٹریٹ ...
ن لیگ نے الیکشن کیلئے ٹکٹ فارم جاری کردیئے،درخواستیں 25مئی تک پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں جمع کرائی جاسکیں گی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن لیگ نے الیکشن کیلئے ٹکٹ فارم جاری کردیئے۔درخواستیں 25مئی تک پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں جمع کرائی جاسکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے حصول کے خواہشمند امیدواروں کےلئے مسلم لیگ ن لیگ نے الیکشن ٹکٹ فارم جاری کردیئے۔ قومی اسمبلی کے ٹکٹ کیلئے فیس50 ہزارروپے جبکہ قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے فیس ایک لاکھ روپے رکھی گئی ہے،پارٹی ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کی فیس 30ہزارجبکہ مخصوص نشستوں کےلئے 75ہزار روپے مقرر کی گئی۔

خواہشمندامیدوار اپنی درخواستیں 25مئی تک پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں جمع کرا سکیں گے،امیدوارکوپارٹی ،نوازشریف اورشہبازشریف پراعتمادکااقراربھی کرناہوگا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور