ڈان لیکس میں پرویز رشید کوسز انہیں دینی چاہئے تھی، مریم نواز
اسلام آباد(ڈیلی پا کستا ن آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزاد ی مریم نواز نے ڈان لیکس میں پرویز رشید کی سزا کو بلا جواز قرارد ے دیا۔نجی ٹی وی چینل سما نیوزکے مطابق صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ اگر ڈان لیکس کی خبر سچی تھی توپرویز رشید سزا کیوں دی گئی؟،مریم نواز کا پرویز رشید کی سزاکو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پرویز رشیدکو سزا نہیں ہونی چاہئے تھی۔
واضح رہے ڈان لیکس کی متنازعہ خبر کے بعد پرویز رشید کووزیر اطلاعات و نشریات کی وزارت سے فارغ کر دیا گیا تھا۔