جڑانوالہ : ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بدبخت بیٹے نے بوڑھا باپ مار ڈالا ، ملز گرفتار

جڑانوالہ : ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بدبخت بیٹے نے بوڑھا باپ مار ڈالا ، ملز ...
جڑانوالہ : ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بدبخت بیٹے نے بوڑھا باپ مار ڈالا ، ملز گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیصل آباد (ویب ڈیسک) دو شیزہ سے دوستی سے باز رکھنے پر بد بخت نے والد کو قتل کر ڈالا، وقوعہ کو اور رنگ دینے کے لیے ڈکیتی کا ڈرامہ  کیا لیکن  دوران تفتیش سنگدل بیٹے نے باپ کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا جبکہ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روزنامہ خبریں کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ چک نمبر 63 گ ب اکال گڑھ کے رہائشی نوید اقبال ولد محمد اکرم خاں نے مقدمہ نمبر 185/18 بجرم اقدام قتل کے تحت درج کرایا جس میں مقدمہ مدعی نے موقف اختیار کیا وقوعہ کے روز اس کا بوڑھا باپ محمد اکرم خاں اپنے گھر کے باہر جانوروں کی حفاظت کے لیے سویا ہوا تھا کہ نامعلوم افراد نے اس کے باپ کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا جو بعد ازاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

پولیس تھانہ صدر کے ایس ایچ او محمد ریاض اٹھوال نے مقدمہ مدعی کی نشاندہی پر گاﺅں ہذا کے اظہر نامی شخص کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی دوران تفتیش شک گزرنے پر مقتول کے جواں سالہ بیٹے تنویر اکرم سے تفتیش کی گئی تو دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ تنویر نے اظہر نامی شخص کی کزن کائنات عرف بلی سے مبینہ طور پر تعلقات ہیں جس سے وہ ملتا تھا اور اظہر اسے منع کرتا تھا جس پر تنویر نے منصوبے کے تحت پھنسانے کا پلان تیار کر رکھا تھا کیونکہ چند روز قبل تنویر نے مزید انکشاف کیاکہ اس نے اپنے باپ کے دس ہزار روپے چرا کر اپنی دوست کائنات کو دیئے تھے جس پر اس کے باپ کو شک گزرا تو اس نے کائنات کے گھر جا کر  ورثاءسے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کیا تو تنویر کو شدید رنج ہوا جس پر اس نے طیش میں آکر اپنے بوڑھے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔

دوسری طرف پولیس نے یوں اندھے قتل کا سراغ لگالیا اور اپنے ہی باپ کے قتل میں ملوث ملزم تنویر اکرم سے آلہ قتل و گولیاں برآمد کر لیں ملزم نے بتایا کہ اس نے پسٹل اپنے نواحی گاﺅں 104گ ب کے رہائشی جاوید نامی شخص سے چھ ہزارروپے میں خریدا تھا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد