موسیٰ زئی سے اغوا 20سالہ کبڈی کھلاڑی کی لاش برآمد

موسیٰ زئی سے اغوا 20سالہ کبڈی کھلاڑی کی لاش برآمد
موسیٰ زئی سے اغوا 20سالہ کبڈی کھلاڑی کی لاش برآمد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور (ویب ڈیسک) بڈھ بیر موسیٰ زئی میں پولیس وردی میں ملبوس نامعلوم افراد نے کبڈی کے مقامی نوجوان کھلاڑی کو اغواءکرنے کے بعد قتل کر دیا اور اس کی لاش ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اعجاز محمد ولد فیض محمد ساکن موسیٰ زئی نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بڈھ بیر پولیس کا بتایا کہ گزشتہ روز اس کا بیٹا 20 سالہ حمزہ اپنے دوستوں کے ساتھ کبڈی کھیلنے جا رہا تھا کہ راستے میں سفید گاڑی میں سوار پولیس وردی میں ملبوس نا معلوم افراد نے روک لیا اور سب کی تلاشی لینے کے بعد صرف حمزہ کو گاڑی میں بیٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے تاہم پیر کے روز ایک ویرانے سے حمزہ کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش انہیں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان پولیس وردی میں نہیں بلکہ کالے رنگ کے کپڑوں میں ملبوس تھے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور