سانحہ 12 مئی کیس:میئر کراچی وسیم اختر اور دیگر ملزموں پر ایک مقدمے میں فردجرم عائد

سانحہ 12 مئی کیس:میئر کراچی وسیم اختر اور دیگر ملزموں پر ایک مقدمے میں فردجرم ...
سانحہ 12 مئی کیس:میئر کراچی وسیم اختر اور دیگر ملزموں پر ایک مقدمے میں فردجرم عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ 12 مئی کو شارع فیصل پرجلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس میں میئر کراچی وسیم اختر و دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کردی،ملزمان نے عدالت کے سامنے صحت جرم سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ 12 کو شارع فیصل پر جلاﺅ گھیراﺅ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،میئر کراچی اور دیگر ملزم عدالت کے رو برو پیش ہوئے، عدالت نے وسیم اختر و دیگر پر فرد جرم عائد کردی اور آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیاجبکہ ملزموں نے جرم ماننے سے انکار کردیا۔
انسداددہشتگردی عدالت میں وکلا کی عدم حاضری پردیگر 3 مقدمات میں فردجرم عائد نہ ہو سکی،عدالت نے کیس کی سماعت 23 جون تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ میئرکراچی وسیم اخترسمیت دیگرملزمان پر سانحہ 12 مئی سے متعلق 7 مقدمات درج ہیں۔