امریکا ، طالبان کے درمیان پاکستان اور افغانستان سینڈوچ بن چکے ہیں،ناصر جنجوعہ

امریکا ، طالبان کے درمیان پاکستان اور افغانستان سینڈوچ بن چکے ہیں،ناصر ...
امریکا ، طالبان کے درمیان پاکستان اور افغانستان سینڈوچ بن چکے ہیں،ناصر جنجوعہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مشیرقومی سلامتی ناصر خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہماری مجموعی ناکامیوں کی بہت سی وجوہات ہیں، امریکا ،طالبان کے درمیان پاکستان اور افغانستان سینڈوچ بن چکے ہیں۔
مشیرقومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان اور افغانستان درد اورمشکلات کے شراکت دار ہیں،افغانستان دنیا کا زخم بن چکا،ہمیں مل کرزخم پر مرہم رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے افغانستان کیساتھ کھڑا رہا اورکھڑا ہے۔
قومی سلامتی کے مشیرکا کہنا تھا کہ کس نے افغانستان کو استعمال کیا اورچھوڑا؟پاکستان نے ہمیشہ مسئلے کے حل کی بات کی۔ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں ہے،افغانستان میں ہماری مجموعی ناکامیوں کی بہت سی وجوہات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکا اور طالبان کے درمیان سینڈوچ بن چکے ہیں۔
ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو مل کراس صورت حال کو الٹا موڑنا ہو گا،ہمیں مل کر ایک دوسرے کے لیے تجارتی راہداریاں بنانا ہونگی ۔انہوں نے مزید کہا کہ بامقصد پیداواراورترقی کے حصول کیلیے بھی ہمیں با مقصد بات چیت کرنا ہو گی، پاکستان، افغانستان اور چین کو ایک دوسرے کو اہمیت دینا ہو گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -