ڈائریکٹرپیراگون سٹی نے نیب کے وارنٹ گرفتاری کیخلاف لاہور ہائیکور ٹ سے رجوع کرلیا

ڈائریکٹرپیراگون سٹی نے نیب کے وارنٹ گرفتاری کیخلاف لاہور ہائیکور ٹ سے رجوع ...
ڈائریکٹرپیراگون سٹی نے نیب کے وارنٹ گرفتاری کیخلاف لاہور ہائیکور ٹ سے رجوع کرلیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈائریکٹرپیراگون سٹی منیرضیانے نیب کے وارنٹ گرفتاری کیخلاف ضمانت کےلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرپیراگون سٹی منیرضیانے نیب کے وارنٹ گرفتاری کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیااور ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی۔درخواست گزار نے عدالت کے روبر موقف اپنایاہے کہ نیب انکوائری میں شامل تفتیش ہونے کے باوجودوارنٹ جاری کئے گئے جوکہ غیر قانونی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ وارنٹ گرفتاری معطل کرکے درخواست ضمانت منظورکی جائے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...