پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے کل بیٹھے گی، سعودی عرب میں آج چاند نظر آنے کا امکان

پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے کل بیٹھے گی، ...
پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے کل بیٹھے گی، سعودی عرب میں آج چاند نظر آنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گااور رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ دوسری جانب سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلئے سپریم جوڈیشنل کونسل کے تحت ماہرین فلکیات کا اجلاس آج ہو گا، سعودی عرب میں رمضان کا چاند آج نظر آنے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، سیکرٹری رویت ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی نے بدھ کے روز رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ چاند کی پیدائش منگل کی شام 4 بج کر 48 منٹ پر ہو گی، 26 گھنٹے کی عمر کے بعد چاند موسم صاف ہونے کی صورت میں ملک بھر دیکھا جا سکے گا۔ کراچی میں غروب آفتاب 7 بجکر 10 منٹ پر ہوگا، چاند غروب آفتاب کے بعد 61 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔ سیکرٹری رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق چاند ملک کے تمام حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔
دوسری جانب سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلئے سپریم جوڈیشنل کونسل کے تحت ماہرین فلکیات کا اجلاس آج ہو گا، میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہےکہ وہ رمضان کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں اور چاند نظر آنے کی صورت میں شہادتیں قریبی عدالت میں جمع کرائیں۔ سعودی عرب میں رمضان کا چاند آج نظر آنے کا امکان ہے۔