نواز شریف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلیے خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع

نواز شریف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلیے خیبر پختونخوا اسمبلی میں ...

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخواہ اسمبلی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے قرارداد جمع کرادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان کی جانب سے قرارداد اسپیکر اسمبلی اسد قیصر کے پاس جمع کرائی گئی۔قراداد کے متن کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ملکی مفاد کے خلاف انگریزی اخبار کودئیے گئے انٹرویو کی مذمت کی گئی ہے، نواز شریف کا بیان ریاست سے غداری ہے اور پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے وفاقی حکومت سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیانات کی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر نشر و اشاعت پر پابندی لگائے اور صوبائی اسمبلی نواز شریف کے خلاف تحقیقات کر کے آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی سفارش کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے بھی نواز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے اور ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔

مزید : اہم خبریں /قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...