وزیراعظم کی پریس کانفرنس ٹی وی پر نشر کیوں نہیں کی گئی؟صحافی کے سوال پر وزیر اطلاعات نے ایسا جواب دے دیا کہ پاکستانیوں کی ہنسی نہ رکے گی

وزیراعظم کی پریس کانفرنس ٹی وی پر نشر کیوں نہیں کی گئی؟صحافی کے سوال پر وزیر ...
وزیراعظم کی پریس کانفرنس ٹی وی پر نشر کیوں نہیں کی گئی؟صحافی کے سوال پر وزیر اطلاعات نے ایسا جواب دے دیا کہ پاکستانیوں کی ہنسی نہ رکے گی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس نشر نہ کرنے کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وہ پریس کانفرنس نہیں تھی پریس ٹاک تھی جو نشر نہیں کرنی تھی۔

واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم ہاﺅس سے اعلان کیا گیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے متنازع بیان کے حوالے سے وضاحت کرینگے ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس تو کی وہ سرکاری ٹی وی سمیت کسی چینل پر نشر نہیں کی گئی۔

آج صبح سابق وزیراعظم نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی کے سوال”وزیر اعظم کی پریس کانفرنس سرکاری ٹی وی پر نشر کیوں نہیں کی گئی؟“کے جواب میں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ پریس کانفرنس نہیں تھی پریس ٹاک تھی نشر نہیں کرنی تھی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد