سپاٹ فکسنگ کیس،ناصر جمشید نے پی سی بی کوتمام الزامات کا جواب دینے کا فیصلہ کر لیا

سپاٹ فکسنگ کیس،ناصر جمشید نے پی سی بی کوتمام الزامات کا جواب دینے کا فیصلہ کر ...
سپاٹ فکسنگ کیس،ناصر جمشید نے پی سی بی کوتمام الزامات کا جواب دینے کا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر ناصر جمشید نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تمام الزامات کا جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق بلے باز ناصر جمشید اسپاٹ فکسنگ سے متعلق 18 مئی تک تمام الزامات کے جواب جمع کرا دیں گے اور پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل کی سماعت بھی اسی روز مقرر ہے۔ناصر جمشید وکیل کے توسط سے جواب جمع کرائیں گے اور پی سی بی کی جانب سے لگائے جانے والے تمام الزامات کے خلاف کیس لڑیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں ناصر جمشید سمیت شرجیل خان، محمد عرفان اور خالد لطیف کے نام سامنے آئے تھے جنہیں بعدازاں معطل کیا گیا۔ناصر جمشید پر عدم تعاون کی شق پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی جب کہ ان پر اینٹی کرپشن کوڈ کی 2 شقوں کی خلاف ورزیوں کا الزام تھا۔

مزید :

کھیل -