آپ عدالت کو سرکس او رمچھلی بازار نہ بنائیں،جسٹس شیخ عظمت سعید نے کمرہ عدالت میں پیسکو وکیل کو خبردار کردیا

آپ عدالت کو سرکس او رمچھلی بازار نہ بنائیں،جسٹس شیخ عظمت سعید نے کمرہ عدالت ...
آپ عدالت کو سرکس او رمچھلی بازار نہ بنائیں،جسٹس شیخ عظمت سعید نے کمرہ عدالت میں پیسکو وکیل کو خبردار کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیسکوملازمین کوپنشن اورمراعات نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی، عدالت نے پیسکو اکاﺅنٹس کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا،جسٹس شخ عظمت سعید نے وکیل پیسکو کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ عدالت کوسرکس اورمچھلی بازار نہ بنائیں،آپ غلط فہمی میں ہیں کہ ہم فائل پڑھ کر نہیں آتے،تقریر کے بجائے حساب کتاب کر کے آیا کریں۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شیخ عظمت سعید نے پیسکو ملازمین کو پنشن اور مراعات نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی ،جسٹس عظمت سعید نے وکیل پیسکو سے استفسار کیا کہ عدالت کے حکم پرعملدرآمدکیوں نہیں ہوا؟،کیوں نہ پیسکو کے چیف ایگزیکٹوکوبلا لیں؟،جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ چیف ایگزیکٹو پیسکو کون ہے؟،اس پر وکیل نے کہا کہ انجینئراسحاق گنڈا پورپیسکوکے چیف ایگزیکٹوہیں،جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ اکاو¿نٹس کی تفصیلات کدھرہیں؟،عدالت نے پیسکواکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پربرہمی کا اظہار کیا ،وکیل پیسکو نے کہا کہ آپ مجھے نہیں سنناچاہتے توچلاجاتاہوں،جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ آپ عدالت کوسرکس اورمچھلی بازار نہ بنائیں،آپ غلط فہمی میں ہیں کہ ہم فائل پڑھ کر نہیں آتے،تقریر کے بجائے حساب کتاب کر کے آیا کریں۔عدالت نے سماعت ایک ہفتے کےلئے ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد