سوشل میڈیا پر مرغی کے بائیکاٹ کی مہم نے کام کر دکھایا، گوشت کی قیمتوں میں کتنی کمی ہو گئی؟ رمضان المبارک سے پہلے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

سوشل میڈیا پر مرغی کے بائیکاٹ کی مہم نے کام کر دکھایا، گوشت کی قیمتوں میں ...

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر چکن بائیکاٹ مہم کام کر گئی ہے اور رمضان المبارک کی آمد سے پہلے مرغی کی قیمتوں میں کمی ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں نواز شریف کا انٹرویو کرنے نہیں گیا تھا بلکہ۔۔۔“ قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد نواز شریف کا انٹرویو کرنے والے سرل المیڈا کا بیان بھی سامنے آ گیا، انٹرویو کب، کہاں اور کیسے کیا؟ سب کو حیران کر دیا 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں مرغی کا گوشت 40 روپے فی کلو سستا ہو گیا ہے اور اب 300 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ ماہرین کے مطابق اس میں مزید کمی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مرغی کے گوشت کی قیمت میں یہ کمی سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مہم کے باعث ہوئی ہے کیونکہ اس مہم کے بعد مرغی کے گوشت کی دکانوں پر سناٹا چھا گیا جس کے باعث منافع خوروں کے ہوش ٹھکانے لگ گئے۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر مرغی کے گوشت کے بائیکاٹ کی مہم کے بعد زندہ مرغی 16 روپے سستی ہوکر 184 روپے فی کلو ہوگئی جبکہ مرغی کا گوشت 40 روپے سستا ہو کر 300 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بزنس /علاقائی /پنجاب /لاہور /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...