پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات،خالد سجاد کھوکھر بلا مقابلہ صدر منتخب

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات،خالد سجاد کھوکھر بلا مقابلہ صدر منتخب
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات،خالد سجاد کھوکھر بلا مقابلہ صدر منتخب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات میں خالد سجاد کھوکھربلا مقابلہ پی ایچ ایف کے نئے صدر منتخب ہو گئے جبکہ شہباز سینئر کو بلامقابلہ سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آج (منگل)ہونے والے اجلاس میں خالد سجاد کھوکھر کو پی ایچ ایف کا بلا مقابلہ صدرجبکہ شہباز سینئر کو بلامقابلہ سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔پی ایچ ایف اجلا س میں 93ممبر ز نے شرکت کی۔دونوں عہدیداروں کو 4سال کےلئے منتخب کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل