معروف بھارتی ادا کار اجے دیوگن کا ہیلی کاپٹر تباہ ، سوشل میڈیا پر خبر نے ہنگامہ برپا کردیا لیکن پھر پولیس نے ایسا اعلان کردیا کہ ان کے مداح بھی خوشی سے جھوم اٹھے

معروف بھارتی ادا کار اجے دیوگن کا ہیلی کاپٹر تباہ ، سوشل میڈیا پر خبر نے ...
معروف بھارتی ادا کار اجے دیوگن کا ہیلی کاپٹر تباہ ، سوشل میڈیا پر خبر نے ہنگامہ برپا کردیا لیکن پھر پولیس نے ایسا اعلان کردیا کہ ان کے مداح بھی خوشی سے جھوم اٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے سپراسٹارز کی موت سے متعلق جھوٹی خبریں آئے روز سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی ہیں اور اس میں تازہ اضافہ اجے دیو گن سے متعلق ہوا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی افواہوں میں دعویٰ کیا گیا کہ اجے دیوگن کا ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا ہے تاہم اس پر بالآخر متعلقہ پولیس کو میدان میں آنا پڑا جنہوں نے ایسے کسی حادثے کی تردید کردی جس کی وجہ سے اجے اور کاجل کے چاہنے والے بھی خوشی سے جھوم اٹھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیغام رسانی کی ایپ واٹس ایپ پر ایک پیغام گردش کررہا ہے جس کے مطابق ممبئی کے جنوب میں واقع ہل اسٹیشن مہا بلیشور میں اداکار اجے دیوگن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ یہ میسیج دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہوگیا یہاں تک کہ مہابلیشور پولیس کو سامنے آکر اس واقعے کے بارے میں وضاحت دینی پڑی۔

مہابلیشور کی مقامی پولیس کے مطابق اجے دیوگن کے چارٹرڈ ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے سے متعلق افواہوں میں سچائی نہیں جب کہ پولیس پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ یہ پیغام سب سے پہلے کس نے بھیجا اور اس جعلی خبر کو پھیلانے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔

مہابلیشور کے سینئر پولیس آفیسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اگر مہابلیشور یا آس پاس کے علاقوں میں اجے دیوگن کا ہیلی کاپٹر تباہ ہوا ہوتا تو ہمیں ضرور علم ہوتا، ہم نے چیک کیا ہے اور ابھی تک ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے کی کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی۔ پولیس آفیسر نے مزید کہا اجے دیوگن کے ہیلی کاپٹرتباہ ہونے کا میسیج ایک ہفتے قبل پھیلایاگیا اور اتوار کے روز دوبارہ یہ خبریں گردش کرنے لگیں تاہم ہم پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ آخر یہ میسیج کس نے پھیلایا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  ایک ہفتے قبل واٹس ایپ پر ایک پیغام تیزی سے وائرل ہوا تھا کہ اجے دیوگن شوٹنگ ختم کرکے مہابلیشور سے واپس آرہے تھے کہ دوران پرواز پائلٹ کی موت واقع ہونے سے ان کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

مزید :

تفریح -