”ہو گیا شروع ٹوپی ڈرامہ۔۔۔“ شائستہ لودھی نے اپنے گھر میں ایسا کیا کام کر دیا کہ سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہو گی

”ہو گیا شروع ٹوپی ڈرامہ۔۔۔“ شائستہ لودھی نے اپنے گھر میں ایسا کیا کام کر دیا ...
”ہو گیا شروع ٹوپی ڈرامہ۔۔۔“ شائستہ لودھی نے اپنے گھر میں ایسا کیا کام کر دیا کہ سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا صارفین تنقید کرنا بہت پسند کرتے ہیں حتیٰ کہ ایسے معاملات پر بھی جن کے بارے میں کوئی شخص سوچ بھی نہیں سکتا۔ ایسا ہی کچھ مارننگ شو میزبان شائستہ لودھی کے ساتھ بھی ہوا جنہوں نے اپنے گھر میں محفل میلاد کا اہتمام کیا تو صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں نواز شریف کا انٹرویو کرنے نہیں گیا تھا بلکہ۔۔۔“ قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد نواز شریف کا انٹرویو کرنے والے سرل المیڈا کا بیان بھی سامنے آ گیا، انٹرویو کب، کہاں اور کیسے کیا؟ سب کو حیران کر دیا 
شائستہ لودھی مارننگ شوز کی دنیا میں ایک جانا پہچانا نام ہیں جو رمضان المبارک میں مذہبی معلومات پر مبنی پروگرام کا انعقاد بھی کرتی ہیں۔ انہوں نے اپنے گھر میں منعقدہ محفل میلاد کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا فیصلہ کیا جو مہنگا پڑ گیا اور صارفین نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

ایک صارف نے لکھا ”ہو گیا شروع ٹوپی ڈرامہ“

ایک اور صارف نے لکھا” شہرت حاصل کرنے کی ماہر رانی“

ایک صارف نے کہا ”یہ کیا نیا رواج ہے، شوخیاں کروا لو بس“

ایک صارف نے لکھا ”شوبز کا دین“

ایک صارف کا کہنا تھا ”آج کل سنا ہے۔۔۔ مارننگ شو کی میزبان اپنی کام والیوں کو کہہ رہے ہیں کہ دوپٹہ ڈھونڈ دو۔۔۔ ہاہاہاہاہا۔۔۔ مذہب کو بھی پیسے میں تولتے ہیں“

ایک اور صارف نے کہا ”مرد عورتوں کو ساتھ بٹھا کر کون سا میلاد منایا جا رہا ہے۔ پہلے اسلام کا مذاق بنانا بند کرو“

ایک صارف نے لکھا ”لگتا ہے آج ڈائٹنگ، فیشن، میک اپ، لباس اور شادی کے علاوہ کوئی اور موضوع نہیں ملا تو آ گئی ملانی بن کر“

ایک صارف نے لکھا ”رمضان میں نعت اور باقی سارا سال ڈانس ، پیسوں کیلئے دین بھی بیچ دیا۔۔۔ بہت افسوس کی بات ہے“

ایک صارف کا کہنا تھا” ڈرامے باز، ان کے ماں باپ کا دین ہے کیا؟ دوپٹہ پہننے کی تمیز نہیں اور یہ عید شو پر مجرا بھی کریں گی، اللہ برباد کرے“

ایک صارف نے لکھا ”شائستہ کو ہر سال رمضان میں چھتر مارنے چاہئیں پھر جا کر اپنا جسم ڈھانپے گی“

ایک صارف نے کہا ”یہ سب ڈرامے بازیاں بند ہو جانی چاہئیں۔ ویسے پورا سال دوپٹہ کندھے پر رکھنا بھی گوارہ نہیں کرتیں۔۔۔ اور اب ڈرامے شروع“

ایک صارف نے لکھا ”پیسے بنانے کا وقت آ گیا“