سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، مریم اورنگزیب اور فیصل جاوید میں نوک جھوک

سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، مریم اورنگزیب اور فیصل جاوید میں نوک جھوک

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کے درمیان نوک جھوک ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرمین سینٹر فیصل جاویدکی زیرصدارت ہوئی، چیئرمین قائمہ کمیٹی نے سوال کیا کہ پی ٹی وی پرہمیشہ نوازشریف اورمریم نوازکی تقاریرکیوں نشرہوتی ہیں؟۔اس پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ عہدہ نہ رکھنے کے باوجوداوباما،ہیلری کلنٹن کوبھی لائیودکھایاجاتاہے،سابق برطانوی وزرائے اعظم کوبھی ٹی وی پردکھایاجاتا ہے،فیصل جاوید نے کہا کہ شوکت عزیزاورظفراللہ جمالی بھی سابق وزیراعظم ہیں،انہیں بھی دکھادیں،مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی وی دیگرنیوزچینلز کی طرح نوازشریف کی تقریرنشرکرتاہے۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پی ٹی وی پرصرف وزیراعلیٰ پنجاب کی خبرکیوں نشرہوتی ہے؟،مرادعلی شاہ یاپرویزخٹک کی تقریرکیوں نشرنہیں ہوتی؟۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کاآفس ان کی تقریردکھانے کیلئے پی ٹی وی کولکھتا ہے،مرادعلی شاہ لکھیں توان کی تقریربھی پی ٹی وی دکھائے گا،

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سرکاری ٹی وی ایک سیاسی جماعت کاچینل ہے،سرکاری ٹی وی پراپوزیشن جماعتوں اورحکومت کوکتناوقت دیاجاتاہے؟،فیصل جاوید نے کہا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قراردادمنظور کر کے وزارت کوبھیج دے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...