امریکی سفارتخانے کا بیت المقدس میں افتتاح اور اسرائیلی فوج کی جانب سے مسلمانوں کا قتل عام ، شیریں مزاری نے ایسا کام کردکھایا کہ ہرپاکستانی پر بازی لے گئیں

امریکی سفارتخانے کا بیت المقدس میں افتتاح اور اسرائیلی فوج کی جانب سے ...
امریکی سفارتخانے کا بیت المقدس میں افتتاح اور اسرائیلی فوج کی جانب سے مسلمانوں کا قتل عام ، شیریں مزاری نے ایسا کام کردکھایا کہ ہرپاکستانی پر بازی لے گئیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ نے اپنا سفارتخانہ کم ازکم 58فلسطینی مسلمانوں کی لاشوں پر مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردیاگیا جس پر شیریں مزاری میدان میں آگئیں اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایسا کام کردکھایا جو کوئی اور پاکستانی سیاستدان نہ کرسکا۔ شیریں مزاری کی اس قرارداد کو متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا۔

قرارداد کے متن میں کہاگیا کہ ” قومی اسمبلی کا ایوان غزہ میں اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں کیخلاف ریاستی دہشتگردی ، اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کے خلاف اسرائیل کے زیرتسلط مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کی مذمت کرتاہے اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھ فلسطینیوں کے قتل عام کا نوٹس لے “۔

قرارداد پر آل پاکستان مسلم لیگ کے رکن اسمبلی افتخار الدین، شاہ جی گل آفریدی، اعجازالحق، اعجازحسین جاکھرانی، محبوب عالم ، عبدالکہر خان، عبدالقادر بلوچ، آسیہ ناصر، شریں مزاری اور دیگر کے دستخط ہیں۔

مزید : قومی