آپریشن ردالفسادکامیابی سے جاری،ڈی جی خان میں کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد دھماکاخیز مواد سمیت گرفتار

آپریشن ردالفسادکامیابی سے جاری،ڈی جی خان میں کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ...
آپریشن ردالفسادکامیابی سے جاری،ڈی جی خان میں کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد دھماکاخیز مواد سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب رینجرز نے ڈی جی خان میں آپریشن کے دوران 3 مشتبہ دہشتگردوں کو بھاری مقدارمیں اسلحہ اور بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آرکے مطابق ملک بھرمیں آپریشن ردالفسادکامیابی سے جاری ہے،سیکیورٹی فورسزنے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی موجودگی پرکارروائی کی ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب رینجرزنے ڈی جی خان میں آپریشن کرتے ہوئے3مشتبہ دہشتگردگرفتارکر لئے ہیں،کارروائیوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدارمیں دھماکاخیزمواد،بارودی سرنگیں اورمواصلاتی الات برآمد ہوئے ہیں۔