آئرلینڈ نے تاریخی ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے پاکستانی ٹیم کو ہدف دیدیا، قومی ٹیم کو جیت کیلئے کتنے رنز درکار ہیں؟ ایسی خبر آ گئی کہ ہر پاکستانی بے اختیار کہہ اٹھے گا ”شاباش شاہینو!!!“
ڈبلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئرلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 339 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی جس کے بعد پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 160 رنز درکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں نواز شریف کا انٹرویو کرنے نہیں گیا تھا بلکہ۔۔۔“ قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد نواز شریف کا انٹرویو کرنے والے سرل المیڈا کا بیان بھی سامنے آ گیا، انٹرویو کب، کہاں اور کیسے کیا؟ سب کو حیران کر دیا
میزبان ٹیم نے پانچویں روز 7 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز سے اپنی دوسری اننگز شروع کی لیکن اس کے آخری تینوں کھلاڑی محض 20 رنز کا اضافے پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ آئرلینڈ کی جانب سے کیوین او برائن نے سب سے زیادہ 118 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 66 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں اور محمد عامر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ آئرلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ سٹیٹس ملنے کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے جبکہ ڈبلن میں میچ کے پانچویں روز بارش کی بھی پیش گوئی ہے اور اگر ایسا ہوا تو میچ ڈرا ہوسکتا ہے۔