ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرگئی، ایم پی اے چودھری اشرف کاپی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرگئی، ایم پی اے چودھری اشرف کاپی ٹی آئی میں شمولیت کا ...

گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گر گئی ، گجرات سے رکن صوبائی اسمبلی چودھری اشرف نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیاہے۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق حسب روایت عام انتخابات سے قبل وفاداریاں بدلنے کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلہ میں پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرا دی،گجرات سے لیگی ایم پی اے چودھری اشرف نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ،ان کا کہناتھا کہ آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑوں گا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /گجرات

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...