”میں نے اسے شادی کی پیشکش کی تو اس نے ہاں کر دی ۔۔۔“ ہانیہ عامر کے اعلان نے لاکھوں پاکستانی نوجوانوں کے دلوں پر چھریاں چلا دیں، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

”میں نے اسے شادی کی پیشکش کی تو اس نے ہاں کر دی ۔۔۔“ ہانیہ عامر کے اعلان نے ...
”میں نے اسے شادی کی پیشکش کی تو اس نے ہاں کر دی ۔۔۔“ ہانیہ عامر کے اعلان نے لاکھوں پاکستانی نوجوانوں کے دلوں پر چھریاں چلا دیں، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جانان فلم سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی ہانیہ آمر کو جب پاکستانیوں نے دیکھا تو دیکھتے ہی رہ گئے، چلبل مزاج کی مالک یہ اداکارہ آتے ہی شوبز انڈسٹری پر چھا گئی اور پھر بہت جلد بڑی سکرین پر جلوہ گر ہو کر سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں نواز شریف کا انٹرویو کرنے نہیں گیا تھا بلکہ۔۔۔“ قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد نواز شریف کا انٹرویو کرنے والے سرل المیڈا کا بیان بھی سامنے آ گیا، انٹرویو کب، کہاں اور کیسے کیا؟ سب کو حیران کر دیا 

اداکارہ لاکھوں پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن بن گئیں لیکن ان نوجوانوں کیلئے ’دل توڑ‘ خبر یہ ہے کہ وہ اب ’سنگل‘ نہیں رہیں جس کا انکشاف ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاﺅنٹ پر کیا اور ایک تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے ایسی بات لکھ دی کہ نوجوانوں کے دل ’کرچی، کرچی‘ ہو گئے۔

ہانیہ عامر نے گھٹنوں پر بیٹھے ہاتھ میں ایک ڈبہ اٹھائے تصویر شیئر کی جس پر لکھا تھا ”مجھ سے سادی کر لو۔“ یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے لکھا ”اس نے ’ہاں‘ کر دی۔“

He said yes #whenyoubrokeaf

A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on

جیسے ہی تصویر سامنے آئی تو پاکستانیوں کی جانب سے بھی تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور زیادہ تر افراد نے یہ سوال پوچھنا شروع کر دیا کہ آخر وہ خوش نصیب کون ہے۔

حمزہ خان نامی صارف نے لکھا ”کون ہے؟“

وانیہ کنول نے لکھا ”اوہ میرے خدا۔۔۔ یہ بہت ہی خوبصورت ہے“

سفیان مصطفی نے لکھا ”ہائیں؟“

ایمی ملک نے لکھا ”وہ کون ہے؟“

سہیل نے لکھا ”ہاں! لیکن ابا نہیں مانیں گے“

ساغر نے لکھا ”وہ یہ کیسے کہہ سکتا ہے؟ میرا کیا ہو گا“

اے بی نامی صارف نے لکھا ”واہ!!! مبروک“

احسن آغا نے لکھا ”برائے مہربانی، اس سے شادی مت کرنا!!!“

زوبی نے لکھا ”مطلب ہم پھر کنوارے ہی رہیں گے؟ بہرحال کون ہے وہ؟؟؟“

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح