’’پینے کے پانی کا صدقہ دیا اور شفا مل گئی ‘‘بزرگان دین کا وہ روحانی طریقہ جب کوئی بیمار ان کے پاس آتا تو اسکی مدد سے وہ ان کا علاج کرتے تھے ،آپ بھی جانئے پینے کے پانی کا بندوبست کرنے سے کتنا فائدہ ہوتا ہے

’’پینے کے پانی کا صدقہ دیا اور شفا مل گئی ‘‘بزرگان دین کا وہ روحانی طریقہ ...
’’پینے کے پانی کا صدقہ دیا اور شفا مل گئی ‘‘بزرگان دین کا وہ روحانی طریقہ جب کوئی بیمار ان کے پاس آتا تو اسکی مدد سے وہ ان کا علاج کرتے تھے ،آپ بھی جانئے پینے کے پانی کا بندوبست کرنے سے کتنا فائدہ ہوتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صدقہ و خیرات میں انسانوں کے لئے فلاح کے رموز پوشیدہ ہیں ۔جو انسان پورے یقین سے اللہ کو راضی کرنے کے لئے دکھی انسانیت کی خدمت کرتا اور پینے کے کنویں اور سبیلیں لگواتا ہے ،وہ صدقہ جاریہ اسکی شفا کی سبیل پیدا کردیتے ہیں ۔دکھی انسانیت کی خدمت بھی روحانی اور جسمانی امراض کا علاج کردیتی ہے ۔اسلام میں صدقہ خیرات اسی لئے کرنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ جو لوگ اس سے مستفیض ہوں ،انکی دعائیں صدقہ کرنے والے کی مشکلات حل کرنے کا باعث بن جائیں ۔
حضرت عبداللہ بن مبارک رحمۃ اللہ علیہ بہت بڑے محدث فقیہ اور مجاہد تھے ... ایک مرتبہ ایک شخص نے ان سے کہا ’’حضور میرے گھٹنے میں سات سال سے ایک پھوڑا نکلا ہوا ہے ... خون رستا رہتا ہے ... ہر طرح کا علاج کر چکا ہوں ... بہت سے طبیبوں سے بھی رجوع کیا ... لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ‘‘.
حضرت عبداللہ بن مبارکؒ نے فرمایا’’ جاؤ! کوئی ایسی جگہ تلاش کرو جہاں پانی کی قلت ہو اور لوگ پانی کے ضرورت مند ہوں ... وہاں جا کر ایک کنواں کھدواؤ ... مجھے اُمید ہے ... کہ وہاں پانی کا چشمہ جاری ہوگا تو تمہارا خون رک جائے گا‘‘ اس شخص نے ان کے کہنے پر عمل کیا تو تندرست ہوگیا ...
یہ واقعہ علامہ منذری رحمۃ اللہ علیہ نے امام بیہقی رحمۃاللہ علیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے ... اسے نقل کرنے کے بعد علامہ منذری رحمۃ اللہ علییہ فرماتے ہیں ... اسی جیسا ایک واقعہ ہمارے شیخ ابو عبداللہ حاکم رحمۃ اللہ علیہ کا بھی ہے ... ان کے چہرے پر پھنسیاں نکل آئی تھیں... بہت سے علاج کیے ... مگر پھنسیاں ختم نہیں ہوئیں ... تقریباً سال بھر اس تکلیف میں مبتلا رہنے کے بعد وہ جمعہ کے دن امام ابو عثمان صابونی رحمۃ اللہ علیہ کی مجلس میں پہنچنے اور ان سے دُعا کی درخواست کی ... امام صابونی رحمۃ اللہ علیہ نے ان کے لیے دعا کی ... حاضرین نے آمین کہی ... اگلے جمعہ ایک عورت نے امام صابونی رحمۃ اللہ علیہ کی مجلس میں ایک پرچہ بھجوایا ... اس میں لکھا تھا کہ پچھلے جمعہ کو شیخ ابو عبداللہ حاکم رحمۃ اللہ علیہ کی دعائے صحت کے بعد میں گھر گئی وہاں جاکر بھی میں نے ان کی صحت کے لیے دعا کی ... اسی رات مجھے خواب میں رسول اللہ ﷺ کی زیارت ہوئی ... آپﷺ نے مجھ سے فرمایا ’’ ابو عبداللہ سے کہو کہ وہ مسلمانوں کے لیے وسعت کے ساتھ پانی پہنچا نے کا انتظام کریں ‘‘ شیخ حاکم رحمۃ اللہ علیہ کو جب یہ معلوم ہوا تو انہوں نے اپنے گھر کے دروازے پر پانی کی سبیل بنادی جس سے لوگ خوب پانی پیتے تھے ... اس واقعہ کو ایک ہفتہ بھی نہیں گزرا ہوگا کہ شیخ کے چہرے پر شفاء کے آثار ظاہر ہونے لگے... پھنسیاں ختم ہوگئیں اور چہرہ پہلے کی طرح صاف اور خوبصورت ہوگیا ... اس کے بعد وہ کئی سال زندہ رہے۔ 

مزید :

روشن کرنیں -