امریکی کرنل جوزف کی امریکہ واپسی ،پاکستان سے روانگی سے پہلے مقتول پاکستانی نوجوان کے گھر والوں کو حکومت نے کیا کہا ؟اصل حقیقت سامنے آگئی ،نیا ہنگامہ برپا ہو گیا

امریکی کرنل جوزف کی امریکہ واپسی ،پاکستان سے روانگی سے پہلے مقتول پاکستانی ...
امریکی کرنل جوزف کی امریکہ واپسی ،پاکستان سے روانگی سے پہلے مقتول پاکستانی نوجوان کے گھر والوں کو حکومت نے کیا کہا ؟اصل حقیقت سامنے آگئی ،نیا ہنگامہ برپا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی حکام نے مقتول عتیق بیگ کے اہل خانہ کواعتماد میں لینے کے بعد پیر کے روز امریکی سفارتکار کرنل جوزف ایمنوئل کو امریکہ روانہ کردیا ۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق امریکی سفارتکار کی روانگی سے قبل امریکی نمائندوں کا مقتول کے اہل خانہ سے معاہدہ طے پایا اور مقتول عتیق بیگ کے والد نے بتا یا کہ امریکی سفارتکار کے پاکستان چھوڑنے سے پہلے انہیں اطلاع دی گئی تھی ،یہ معاملہ حکومت کے طے کرنے کا ہے ،ہم نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔امریکی سفارتکار کے جانے سے پہلے مالی معاملات طے پانے کے سوال پر مقتول کے والد نے جواب دینے سے انکار کردیا ۔
عتیق بیگ کے کزن ارسلان نے بتا یا کہ اختلافات ختم ہونے کے بعد معاملات طے پا گئے تھے ۔جب ارسلان سے مالی معاملات کے بارے میں سوال کیا گیا تو وہ بھی چپ رہا اور مقامی رہنما حاجی مہربان بھی اس سوال پر خاموش رہے ۔

حاجی مہربان نے عتیق بیگ کی موت کے بعد احتجاج کی قیادت بھی کی تھی اور اہل خانہ کی حکام سے بات کرانے کے لیے بھی معاونت فراہم کی تھی ۔

مزید :

قومی -