پاکستان کے سب سے بڑے ”رن مرید“ کی ویڈیو تو آپ نے ضرور دیکھی ہو گی مگر اس ویڈیو میں کتنی حقیقت ہے؟ بالآخر تفصیلات سامنے آ گئیں، جان کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

پاکستان کے سب سے بڑے ”رن مرید“ کی ویڈیو تو آپ نے ضرور دیکھی ہو گی مگر اس ...
پاکستان کے سب سے بڑے ”رن مرید“ کی ویڈیو تو آپ نے ضرور دیکھی ہو گی مگر اس ویڈیو میں کتنی حقیقت ہے؟ بالآخر تفصیلات سامنے آ گئیں، جان کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک شخص اپنی بیوی اور والدین کے درمیان ہونے والے جھگڑے کا احوال سناتے ہوئے بیوی سے ”والہانہ محبت“ کا ایسا ثبوت دیتا ہے کہ دیکھنے والے حیرت زدہ رہ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں نواز شریف کا انٹرویو کرنے نہیں گیا تھا بلکہ۔۔۔“ قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد نواز شریف کا انٹرویو کرنے والے سرل المیڈا کا بیان بھی سامنے آ گیا، انٹرویو کب، کہاں اور کیسے کیا؟ سب کو حیران کر دیا 
اس کا کہنا ہے کہ والدین تو ہزاروں مل جاتے ہیں لیکن بیوی نہیں ملتی اور میں تو اپنی بیوی کے پاﺅں بھی زمین پر نہیں لگتے دیتا اور گھر کے سارے کام خود کرتا ہوں۔ اپنے والد کو 500 روپے دیتا تھا تو وہ گالیاں دیتا اور اب سسر کو 200 روپے دیتا ہوں لیکن وہ منہ، ماتھا چومتا ہے۔


یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی لیکن اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ سب ”ایکٹنگ“ تھی اور اس کا حقیقت کیساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس ویڈیو کے جعلی ہونے کا اعتراف اس شخص نے خود تو نہیں کیا لیکن سامنے آنے والی دوسری ویڈیو شروع ہوتے ہی جس طرح یہ شخص قریب کھڑے شخص کو اشارہ کرتا ہے اس سے صاف واضح ہوتا ہے کہ اس کے ’کہانی‘ اور منہ سے نکلنے والے الفاظ صرف سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کیلئے ہیں۔


اس کے علاوہ اس کی ایک اور ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے جس میں اس کا موضوع گفتگو تحریک انصاف اور عمران خان ہیں۔ یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -