نواز شریف کا متنازع انٹر ویو ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے وزیراعظم کی وضاحت کو مسترد کردیا

نواز شریف کا متنازع انٹر ویو ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے وزیراعظم کی وضاحت ...

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن نے میاں نوازشریف کے متنازع بیان پر وزیراعظم کی ایوان میں وضاحت کو مسترد کردیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ نوازشریف کا بیان بھارتی میڈیا نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا اور یہاں پر اسے سیاسی مقاصد کے لیے پھیلایا جارہا ہے جب کہ نوازشریف کے بیان کی مس رپورٹنگ ہوئی ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنماو¿ں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی وضاحت کو مسترد کردیا اور اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کیا۔پیپلزپارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ وزیراعظم نے پیٹ میں درد کی بات کی اس پر واک آوٹ کرتے ہیں۔اعجاز جاکھرانی کے بیان پر وزیراعظم نے کھڑے ہوکر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے الزام نہیں لگایا بلکہ یہ کہا کہ جس کے پیٹ میں درد ہے بات کرلے، روز روز کے تماشے مت لگائیں، ملک کو چلنے دیں۔وزیراعظم کے بیان کے فوری بعد پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا، نوازشریف نے مسترد کیوں کیا؟اس پر وزیراعظم نے کہا کہ قومی سلامتی کا اجلاس بلانا ضروری تھا، جس میں ملکی سلامتی کا معاملہ پربات ہوئی۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...