رمضان میں پاکستان ریلوے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی

رمضان میں پاکستان ریلوے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی
رمضان میں پاکستان ریلوے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان ریلویز نے یکم رمضان سے 20رمضان تک مسافروں کو خصوصی پیکج دیتے ہوئے تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کی ایڈوانس بکنگ پر کرایوں میں بیس فیصد رعایت دی جائے گی۔

پاکستان ریلویز نے مسافروں کی سہولت کیلئے تمام مسافروں کو رمضان المبارک کے موقع پر خصوصی پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر ریلویز کے اعلان کردہ خصوصی پیکج کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے بیس رمضان تک ہو گا۔ تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کی ایڈوانس بکنگ پر کرایوں میں بیس فیصد رعایت دی جائے گی۔

ترجمان ریلویز کے مطابق پاکستان ریلویز کو اعزاز حاصل ہے کہ جب ٹرانسپورٹرز کرائے بڑھاتے ہیں، یہ کم کر دیتا ہے۔ پانچ برسوں میں دو درجن سے زائد مواقع پر کرایوں میں رعایت کا اعلان کر چکے ہیں۔ رمضان المبارک کے بعد عید کے دنوں میں بھی مسافروں کو خصوصی رعایت دی جائے گی۔

مزید : قومی