دبئی میں شادی کے موقع پر عرب دولہا دلہن نے خوشی میں ایسا کام کردیا کہ ہنگامہ برپاہوگیا، پولیس تھانے لے گئی کیونکہ۔۔۔

دبئی میں شادی کے موقع پر عرب دولہا دلہن نے خوشی میں ایسا کام کردیا کہ ہنگامہ ...
دبئی میں شادی کے موقع پر عرب دولہا دلہن نے خوشی میں ایسا کام کردیا کہ ہنگامہ برپاہوگیا، پولیس تھانے لے گئی کیونکہ۔۔۔

  

دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی بیاہ پرناچ گانا تو ہوتا ہی ہے، مگر ہر جگہ نہیں۔ متحدہ عرب امارات بھی ایک ایسی ہی جگہ ہے جہاں ناچنا منع ہے اور اس غلطی کا نتیجہ کافی پریشان کن بھی ہو سکتا ہے، جیسا کہ اس نئے نویلے جوڑے کے ساتھ ہوا۔ یہ بیچارے اپنی شادی پر کچھ زیادہ جذباتی ہو گئے اور ایک دوسرے کی بانہوں میں بانہیں ڈال کر رقص کر بیٹھے مگر ان کی بدقسمتی کے کسی مہمان نے ویڈیو بنا لی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ ان کی مزید بدقسمتی کہ پولیس کی نظر بھی اس ویڈیو پر پڑ گئی۔ بس پھر کیا تھا، فوری بلاوا آگیا، مگر پھر بھی قسمت اچھی تھی کہ سمجھا بجھا کر چھوڑ دیا گیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

گلف نیوز کے مطابق فجیرہ پولیس نے اس جوڑے کو بلایا اور سمجھایا کہ یوں ناچ گانا کرنا اماراتی روایات کے خلاف ہے لہٰذا آئندہ ایسی غلطی ہرگز نا کریں۔ اس جوڑے کی ویڈیو جس طرح سوشل میڈیا پر عام ہوئی تھی تو ان کے خلاف سائبر قوانین کے تحت بھی کاروائی ہو سکتی تھی۔ اس قانون کے تحت جرم کی سنگینی کے مطابق چند ہزار سے لے کر کئی لاکھ درہم تک جرمانہ اور چند ماہ سے لے کر عمر قید تک کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔ نئے نویلے دولہا دلہن یقیناً اچھی قسمت والے ہیں کہ صرف اچھی اچھی نصیحتیں سننا پڑیں اور آرام سے گھر چلے گئے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /عرب دنیا