امریکہ کے محکمہ قدرتی وسائل نے فیس بک پر ایسی مچھلی کی تصویر لگا دی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا ،اس مچھلی کی شکل دیکھ کر ہر کسی کی خوف سے چیخیں نکل گئیں

امریکہ کے محکمہ قدرتی وسائل نے فیس بک پر ایسی مچھلی کی تصویر لگا دی کہ سوشل ...
امریکہ کے محکمہ قدرتی وسائل نے فیس بک پر ایسی مچھلی کی تصویر لگا دی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا ،اس مچھلی کی شکل دیکھ کر ہر کسی کی خوف سے چیخیں نکل گئیں

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ کے جنوبی کیرولینا کے محکمہ قدرتی وسائل نے سوشل میڈیا پر مچھلی کی ایسی تصویر جاری کر دی کہ دیکھنے والوں کی حیرت کی انتہا نہ رہی اور صارفین کو اس مچھلی کو پہنچاننے کا ٹاسک بھی دیدیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ قدرتی وسائل کی جانب سے جاری کر دہ اس مچھلی کی تصویر کے ساتھ پیغام درج کیا گیا کہ ”اگر آپ مجھے پکڑنے کی خواہش رکھتے ہیں تو آپ کو سالٹ واٹر فشنگ لائسنس حاصل کرنا ہوگا ، میں پتھروں کے قریب مزہ کرتی ہوں ، میرے بارے میں سب سے اچھی چیز یہ ہے کہ میر ے بھی انسانوں کی طرح دانت ہیں جس کے ذریعے میں اپنا کھانا چباتی ہوں “۔

شہریوں کی جانب سے اس تصویر پر طرح طرح کے رد عمل سامنے آ رہے ہیں اور کچھ کا کہناہے کہ اس مچھلی کا سر بالکل کسی بھیڑ کی طرح کا ہے ، ایک صارف کا کہناتھا کہ اس کی دانت بالکل گھوڑے کی طرح لگ رہے ہیں ۔ یہ مچھلی عان طور ہر امریکہ کے مشرقی ساحل پر پائی جا تی ہے جبکہ یہ میکسیکو کے خیلیج میں بھی موجود ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس