غزہ میں ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے، مصر سے مدد کی اپیل

غزہ میں ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے، مصر سے مدد کی اپیل
غزہ میں ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے، مصر سے مدد کی اپیل

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

غزہ (صباح نیوز) غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہونیوالوں سے ہسپتال بھر گئے ، ہسپتالوں میں ادویات کی قلت پیدا ہونے پر مصر سے مدد کی اپیل کی گئی ہے ۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ڈھائی جانے والی قیامت کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی زخمی ہوئے جس کی وجہ سے فلسطین کی قومی کمیٹی برائے حق واپسی اور وزارت صحت نے مصری حکومت اور فلسطینی اتھارٹی سے زخمیوں کے علاج میں فوری مدد کی اپیل کی ہے۔ غزہ میں سپریم کمیٹی برائے انسداد ناکہ بندی اور غزہ میں وزارت صحت نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں سے اڑھائی ہزار فلسطینی مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ کے ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں۔ بڑی تعداد میں فلسطینی شدید زخمی ہیں، انہیں فوری سرجری کی ضرورت ہے،ہسپتالوں میں ادویات کی قلت پڑ گئی ہے اور عملے کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بیانات میں مصراور عرب ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غزہ کے زخمیوں کو اپنے ہاں لے جانے کی اجازت دینے کے ساتھ غزہ کو طبی عملہ اور ادویات ارسال کریں تاکہ زخموں سے چور فلسطینیوں کا علاج کرکے ان کی زندگیاں بچائی جاسکیں۔فلسطینی سپریم کمیٹی نے اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد سے شدید زخمی ہونے والے فلسطینیوں کا غرب اردن کے ہسپتالوں میں علاج کرانے پر بھی زور دیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی